لاہور: پاکستان کی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے سابق شوہر اور دیور کے خلاف اغوا اور تشدد کرنے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی نے تھانہ اسلام پورہ میں سابق شوہر حامد علی بہلول اور دیور خاور بہلول کے خلاف ایف آئی آر درج کروا ئی ہے جس میں کہا ہے کہ شوہر نے مجھ پر تشدد کیا اور اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اغوا کی کوشش کی۔صنم ماروی کے مطابق دو سال قبل ان کی طلاق ہوگئی تھی اور اب بچوں کی حوالگی کے حوالے سے کیس عدالت میں چل رہا ہے،عدالت سے واپسی پر مجھے اغواکرنے کی کوشش کی گئی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔