Friday May 3, 2024

بھارتی اداکارہ حنا خان کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

ممبئی : بھارتی ٹی وی اداکارہ حنا خان کے والد حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حنا خان کے والد کو آج دن کے وقت دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ وہ ممبئی میں مقیم تھے۔ جس وقت والد کا انتقال ہوا اس وقت اداکارہ حنا خان کشمیر میں شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ اداکارہ والد کے انتقال کی خبر سنتے ہی فوری طور پر واپس ممبئی پہنچ گئیں۔ اداکارہ حنا خان اپنے والد کے انتہائی قریب تھیں اور اکثر ان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی تھیں۔

FOLLOW US