Sunday January 19, 2025

عظیم چینی اداکارجیکی چن کا اپنی ساری دولت بیٹے کو دینے کی بجائے عطیہ کرنے کا اعلان

لاس اینجلس: اداکار جیکی چن نے حال ہی میں 67 ویں سالگرہ منائی اور وہ اس عمر میں بھی دنیا کے چند سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔اگرچہ ان کا تعلق چین سے ہے مگر وہ ہولی وڈ میں بھی بہت زیادہ مقبول ہیں۔فوربز کے تخمینے کے مطابق جون 2019 سے جون 2020 کے دوران جیکی چن نے 4 کروڑ ڈالرز کمائے۔ وہ مجموعی طور پر 35 کروڑ ڈالرز کے مالک ہیں مگر اس میں سے ایک ڈالر بھی ان کے اکلوتے بیٹے جیسی چن کو نہیں ملے گا۔جیکی چن نے یہ اعلان ایک دہائی قبل یعنی 2011 میں کیا تھا کہ وہ اپنی تمام دولت فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرجائیں گے اور بیٹے کو کچھ نہیں دیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے کہا تھا ‘میں نے اپنے بیٹے کے لیے فلمی کیریئر کے دوران کمائے گئے کروڑوں ڈالرز چھوڑنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی، اگر وہ کسی قابل ہوا تو اپنی قسمت خود بنالے گا اور وہ نااہل ہوا تو میری دولت کو ضائع کردے گا’۔

FOLLOW US