Sunday January 19, 2025

اداکارہ میرا اب کیا کرنے جارہی ہیں ؟ اہم اعلان سامنے آگیا

واشنگنٹ:اداکارہ میرا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ’ میراجی ‘ کے نام سے کپڑوں اور لپ اسٹک کا برانڈ لانچ کریں گی،اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پاغل نہیں ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میرا نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اپنا کپڑوں اور لپ اسٹک برانڈ ’میرا جی‘لانچ کریں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ہیوسٹن میں ہیں اور پاکستان قونصلیٹ اور ریحان صدیقی کی جانب سے دی گئی دعوت پر امریکہ آئی ہیں۔ریحان صدیقی اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ریحان صدیقی ایک مثبت شخصیت ہیں جو پاکستان اور پاکستانی ٹیلنٹ کو پروموٹ کررہے ہیں وہ عالمی سطح پر پاکستانی کی مثبت تصویر اجاگر کررہے ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ وہ اپنی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل بھی لانچ کریں گی۔

FOLLOW US