Sunday January 19, 2025

کرینہ کپور اور کرن جوہر نے 9 ماہ ایک دوسرے سے بات کیوں نہیں کی؟جھگڑا کس بات پر ہوا تھا ،وجہ سامنے آگئی

ممبئی(نیو زڈیسک)انڈین سپرسٹار کرینہ کپور اور فلم ساز کرن جوہر نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے۔ دونوں کا تعلق فلم انڈسٹری کے نامور خاندانوں سے ہے اور انہیں ایک بار پھر فلم ’تخت‘ میں ساتھ کام کرنا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دیا گیا ۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بہت سال پہلے دونوں دوستوں میں لڑائی ہوئی تھی اور انہوں نے نو ماہ تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی۔اپنی سوانح حیات ’دا انسوٹیبل بوائے‘ میں اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کرن جوہر نے لکھا کہ ’انہیں کرینہ سے مسئلہ تھا کیونکہ انہوں نے بہت بڑی رقم کا مطالبہ کر لیا تھا اور اس پر دونوں کا جھگڑا ہو گیا تھا۔

’فلم مجھ سے دوستی کروگی اسی وقت ریلیز ہوئی تھی جسے کنال کوہلی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ کرینہ نے کہا تھا کہ ’آدیتیہ چوپڑا کے اسسٹنٹ کنال کوہلی نے یہ فلاپ فلم بنائی ہے۔ اسی لیے کرن جوہر کے اسسٹنٹ نکھل ایڈوانی پر بھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔کرن جوہر نے یہ بھی کہا کہ ’کرینہ نے اتنی رقم کا مطالبہ کیا جتنی شاہ رُخ خان لیتے ہیں۔ ʼمجھ سے شادی کروگی کی ریلیز والے ویک اینڈ پر میں نے انہیں کل ہو نہ ہو کی پیش کش کی، اور انہوں نے اتنے پیسوں کا مطالبہ کیا جتنے شاہ رُخ خان لیتے ہیں تو میں نے معذرت کرلی۔کرن جوہر نے لکھا کہ ’انہوں نے کرینہ کو فون کیا تھا لیکن انہوں نے ان کا فون نہیں اٹھایا۔ʼمیں نے کہا کہ ہم انہیں نہیں لیں گے اور ان کی جگہ پریتی زنٹا کو سائن کرلیا۔کرن کا مزید کہنا تھا کہ ’کرینہ اور میں نے تقریباً ایک سال تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی تھی۔ ایک سال تک ہم پارٹیوں میں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے تھے۔ وہ بہت بے وقوف تھی۔ وہ بچی ہے۔ مجھ سے 10 سال چھوٹی ہے۔

FOLLOW US