Sunday January 19, 2025

فوج کی نوکری چھوڑ کر ماڈلنگ کرنیوالی لڑکی پر مردوں نے پیسوں کی برسات کردی مگر کیوں؟ یقین کرنا مشکل

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی ماڈل نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں اپنے مداحوں کے متعلق ایسے حیران کن انکشافات کیے ہیں کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 26سالہ کرسٹا شپ مین نامی یہ لڑکی اس وقت آرمی میں ہاسپٹل ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ملازمت بھی کرتی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ کل وقتی ماڈل بننے کے لیے یہ نوکری چھوڑنے جا رہی ہے۔ اپنے مداحوں کے متعلق کرسٹا نے بتایا کہ اس کے کئی مداح اس سے اس قدر محبت کرتے ہیں کہ اس پر تحائف کی برسات کر دیتے ہیں۔ کرسٹا کا کہنا تھا کہ ”یہ مداح مجھ سے ملنے کی خواہش بھی نہیں کرتے اور سوشل میڈیا پر ہی چپ چاپ گفٹ واﺅچرز اور دیگر تحائف بھیجتے رہتے ہیں۔

کئی مداح ملاقات کے عوض مجھے بھاری رقوم کی پیشکش کرتے رہتے ہیں۔ اکثر مرد مجھ سے ڈیٹنگ کے لیے منت سماجت کرتے ہیں اور اس کے بدلے رقم کی آفرز بھی کرتے ہیں۔ ایک آدمی نے مجھے 7دن اپنے ساتھ رہنے کے عوض 70ہزار ڈالر (تقریباً 1کروڑ 7لاکھ روپے) دینے کی پیشکش کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہم جنس پرست مرد نے مجھے اپنے ساتھ تعلق قائم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ اس آدمی کے پاس 5کروڑ ڈالر کی دولت تھی اور اس نے مجھے اتنی زیادہ رقم کی پیشکش کی تھی کہ میں سن کر حیران رہ گئی۔کرسٹا نے گزشتہ سال اونلی فینز(OnlyFans)نامی ویب سائٹ پر بھی اکاﺅنٹ بنا رکھا ہے، جہاں وہ اپنی ویڈیو زاور تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہے، جنہیں اس کے مداح ماہانہ سبسکرپشن فیس ادا کرکے دیکھتے ہیں۔ اس اکاﺅنٹ سے کرسٹا ماہانہ ہزاروں ڈالر کما رہی ہے۔

FOLLOW US