Thursday November 28, 2024

مہوش حیات کے سحر و افطار پر مبنی سوالات

اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک آمد کی مبارک باد دیتے ہوئے مداحوں سے سحر و افطار سے متعلق تجویز طلب کرلیں۔ اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آج پہلے روزہ ہے اور ایسے میں بیٹھے بیٹھے انتہائی اہم سوالات پر غور کیا، سوال کچھ یہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سحری میں چیز آملیٹ کھانا چاہئے یا آلو کا پراٹھا؟ مہوش حیات نے یہ بھی پوچھا کہ افطار میں سموسے کے ساتھ پودینے کی چٹنی زیادہ مزہ دے سکتی ہے یا پھر کوئی دوسرا سوس ۔

اداکارہ نے بتایا کہ سب سے اہم سوال لسی یا روح افزا؟
اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اداکارہ نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد بھی دی۔

FOLLOW US