Sunday January 19, 2025

نیلم منیر کو بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا

لاہور : اداکارہ نیلم منیر کو بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ۔ نیلم منیر نے بولڈ لباس پہن کر فیس بک پر اپنے پرستاروںسے لائیو گفتگو کی او ران کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے ۔ بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے نیلم منیر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اداکارہ نے جس طرح کا لباس زیب تن کیا وہ مشرقی نہیں بلکہ مغربی روایات کی عکاسی کرتا ہے ۔ لوگ اداکاروں کودیکھ کر متاثر ہوتے ہیں اور اسی طرح کے ملبوسات پہننے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ نیلم منیر جیسی سلجھی ہوئی اداکارہ نے انتہائی بولڈ لباس کے ساتھ فیس پر لائیو گفتگو کی ۔

FOLLOW US