Sunday January 19, 2025

جاوید شیخ کے والد نے انہیں الٹالٹکاکرپٹائی کیوں کی ؟ اداکار نے برسوں بعد زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

کراچی(ویب ڈیسک )مشہور اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ اداکار بننے کے لیے والد کے پیسے چرانے پر الٹا لٹکاکر پٹائی ہوئی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں معروف اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ 12،13 سال کی عمر میں والد صاحب کی جیب سے 100 روپے چرائے تھے، جس کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ اداکار بننے کے لیے لاہور کی ٹرین میں سوار ہوگیا، میں بہت خوش تھا اور والد صاحب کے پیسوں سے ٹرین میں بیٹھ کر لڈو کھارہا تھا تاہم بدقسمتی سے والد صاحب کو پتہ چل گیا اور انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مجھے ڈھونڈنا شروع کیا، والد صاحب ڈھونڈتے ڈوھونڈتے اسٹیشن تک پہنچے اور مجھے گردن سے دبوچ لیا جس کے بعد گھر میں الٹا لٹکا کر میری پٹائی ہوئی۔

جاوید شیخ نے کہا کہ میری پہلی گرل فرینڈ فرنچ خاتون تھی، میری اس سے کراچی میں ملاقات ہوئی لیکن وہ پیرس میں رہتی تھی اور یہاں چھٹیاں گزارنے کے لیے آئی ہوئی تھی، اس وقت میں کچھ نہیں تھا لہذا فرانس گرل فرینڈ سے ملنے جانے کے لیے والد صاحب کی گاڑی بیچی اور ٹکٹ لیکر چلاگیا تھا جس پر مجھے ایک بار پھر والد صاحب نے مارا تھا۔

FOLLOW US