Friday April 19, 2024

شیخ رشید نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی میرے پیچھے شیخ رشید احمد کا ہاتھ ہے۔۔۔حریم شاہ کا دعویٰ

راولپنڈی: معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ میرے پیچھے شیخ رشید احمد کا ہاتھ ہے ، انہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ پورے پاکستان پر بھاری ہیں ، اس لیے مجھے کسی سے جان کا خطرہ نہیں ہے ، شیخ رشید نے میری حفاظت کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے اسی وجہ سے انہوں نے شادی بھی نہیں کی جب کہ میں شادی کے بعد کی زندگی سے ہرگز نہیں ڈرتی تاہم جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہو گا تاہم ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب کہ اب میری شادی کی عمر بھی گزر چکی ہے۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں جب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ پھر بھی میرے ساتھ بُرا رویہ رکھتے ہیں اور مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے لیے میرے دوست میرے ساتھ ہی رہ کر میرے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں اور وہ لوگ چاہتے ہوئے بھی اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کرتے ، میرے دوست ہی میرے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
دوسری طرف ٹک ٹک سٹار حریم شاہ نے ویڈیو لیک ہونے کے ڈر سے سائبر کرائم سے رابطہ کرلیا ، تفصیلات کے مطابق دوسروں کی ویڈیوز لیک کرنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو اپنی ویڈیو لیک ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا ، ٹک ٹاک گرل حریم شاہ خود بڑی مشکل میں پھنس گئیں جس کے بعد حریم شاہ نے اپنی دوست عائشہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم سے رابطہ کرلیا ہے۔ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ عائشہ نے میری دستاویزات چرا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا ہے ،عائشہ نے اپنے بوائے فرینڈ سے مل کر مجھے ہراساں کیا ،حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اس کا پاسپورٹ بھی چوری ہو گیا ہے جب کہ اس کی کچھ ایسی ویڈیوز عائشہ کے پاس موجود ہیں جن کی بنا پر اسے بلیک میل کر رہی ہے ، اسی صورت حال کے پیش نظر انہوں نے سائبر کرائم سے رابطہ کیا ہے۔

FOLLOW US