Friday January 24, 2025

اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہا کردیا گیا 48 گھنٹو ں میں امریکا چھوڑنے کا حکم

نیویارک : اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہا کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہا کر دیا گیا ہے۔اڑتالیس گھنٹے میں امریکہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔اداکارہ میرا کو کہا گیا ہے کہ وہ 48 گھنٹے میں امریکہ چھوڑ کر پاکستان جائیں اور اپنا علاج کرائیں۔کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر پاؤنڈ کی ضمانت دی ہے جس کے باعث میرا کو پاگل خانے سے رہا کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز امریکی ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کو چیک اپ کے بعد پاگل قرار دے دیاتھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ میرا کو امریکی ڈاکٹرز کی جانب سے پاگل قرار دیے جانے کے بعد مینٹل ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

گزشتہ برس امریکا میں ہی اداکارہ میرا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاوئو ن نافذ ہونے سے پھنس گئی تھیں اور انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپنی واپسی کے لیے مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اس برس بھی اسیکنڈل کوئین میرا نئی مصیبت میں پھنس گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا کا پاکستانی نڑاد امریکہ شہری سے لین دین کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔ اسی پاکستانی نژاد امریکہ شہری نے میرا کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا۔اداکارہ میرا کی والدہ نے وزیر اعظم سے اپیل کی تھی کہ وزیراعظم پاکستان میری بیٹی کی واپسی کیلئے اقدامات کریں، وزیر اعظم عمران خان وزیر داخلہ شیخ رشید انصاف فراہم کریں۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا کو امریکن نیشنلیٹی کیلئے کچھ عرصہ بعد امریکہ جانا ہوتا ہے۔میرا کی گزشتہ روز کورونا ویکیسین لگوانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی ، اداکارہ نے نیو یارک میں اپنے سسر کیساتھ کورونا ویکسین لگوائی تھی۔تاہم اب اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہا کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ پاکستان لوٹیں گی۔

FOLLOW US