نیویارک : پاکستان کی معروف اداکارہ میرا امریکا میں بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کو چیک اپ کے بعد پاگل قرار دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میرا کو امریکی ڈاکٹرز کی جانب سے پاگل قرار دیے جانے کے بعد مینٹل ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ گزشتہ برس امریکا میں ہی اداکارہ میرا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے پھنس گئی تھیں اور انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپنی واپسی کے لیے مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اس برس بھی اسیکنڈل کوئین میرا نئی مصیبت میں پھنس گئیں۔
امریکہ میں مقیم ڈاکٹرز نے ادکارہ کوپاگل قرار دےدیاہے۔ اداکارہ میرا کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا کا پاکستانی نژاد امریکہ شہری سے لین دین کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔اسی پاکستانی نژاد امریکہ شہری نے میرا کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا۔اداکارہ میرا کی والدہ نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان میری بیٹی کی واپسی کیلئے اقدامات کریں، وزیر اعظم عمران خان وزیر داخلہ شیخ رشید انصاف فراہم کریں۔ واضح رہے کہ اداکارہ میرا کو امریکن نیشنلیٹی کیلئے کچھ عرصہ بعد امریکہ جانا ہوتا ہے ۔میرا کی گزشتہ روز کورونا ویکیسین لگوانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی ، اداکارہ نے نیو یارک میں اپنے سسر کےساتھ کورونا ویکسین لگوائی تھی ۔اداکارہ میرا کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، کبھی اُن کے حوالے سے آئے روز کوئی نہ کوئی تنازعہ سامنے آتا رہتا ہے۔