Wednesday April 24, 2024

لیجنڈری بھارتی اداکار قادر خان کےبیٹے کا انتقال۔۔ عبدالقدوس خان کو کیا ہوا؟چاہنےوالوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر

کینیڈا(نیوز ڈیسک)لیجنڈری بھارتی اداکار مرحوم قادر خان کے بڑے بیٹے عبدالقدوس خان کینیڈا میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالقدوس خان، قادر خان کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔خیال رہے کہ بھارت کے لیجنڈری اداکار قادر خان 2 سال قبل کینیڈا میں انتقال کرگئے تھے۔ عبدالقدوس خان کی موت کی خبر ایک پاپارازی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ اسی طرح عبدالقدوس خان کی موت کی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔ قادر خان کے دو بیٹے حیات ہیں جن کے نام سرفراز خان اور شاہ نواز خان ہیں۔

FOLLOW US