اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی آیرا خان نے ڈپریشن کا شکار ہونے اور زندگی کے اس مشکل مرحلے سے کامیابی سے نکلنے پر بات چیت کی ہے۔آیرا خان اکثر و بیشتر ذہنی سکون، ڈپریشن اور اداسی کے حوالے سے بات چیت کرتی دکھائی دیتی ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے ڈپریشن کا شکار ہونے اور اس دوران جدوجہد کے حوالے سے بتایا۔آیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہونے والے تجربے سے آگاہ کیا۔آیرا خان کا کہنا ہے
کہ ان کی زندگی میں ابھی بھی بہت سی چیزیں ہیں ایسی جو انہیں خود پر اعتماد نہیں کرنے دیتیں۔آیرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذہنی دباؤ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کبھی بھی منشیات کا سہارا نہیں لیا اور نہ ہی خود کو نقصان پہنچایا، اس کے برعکس وہ ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے کافی پیتی ہیں ۔آیرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے طویل کیپشن میں لکھا کہ ’میری زندگی کے بہت سے پہلو ہیں،ان میں سے کچھ پہلو ایسے ہیں جن کی وجہ سے مجھے ذہنی دباؤ کو قابو کرنےمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن میرے کام کا دباؤبڑھتا جارہا ہے لہذا اب مجھے مزید کوشش کرنی ہوگی اور اس کے لیے مجھے اپنے کام کی شدت کو کم کرنا ہوگا۔‘آیرا کے مطابق اپنے کام اور اپنی صحت دونوں میں ایک توازن کا ہونا بہت ضروری ہے اور انہیں اسی کی تلاش ہے