Tuesday January 21, 2025

سنجے دست کینسرکے خلاف جنگ جیتنے کے بعد ایک نئے روپ میں سامنے آگئے ہیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور سٹار سنجے دست کینسرکے خلاف جنگ جیتنے کے بعد ایک نئے روپ میں سامنے آگئے ہیں۔سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر انھوںنے اپنی ایک نئی تصویر شئیر کردی ہے۔گزشتہ سال سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن انہوں نے مہلک مرض کے خلاف یہ جنگ جیت لی تھی۔سنجو بابا کینسر کی تشخیص کے بعد بھی فلموں کی شوٹنگ کرتے رہے لیکن اب ایک بار پھر وہ صحتیابی کے بعد فلم نگری لوٹ آئے ہیں۔
سنجے دت کینسر سے جنگ جیتنے کے بعد فیملی کو بھی وقت دیتے ہیں اور اب ان کی اہلیہ نے فیملی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی ہے۔منایتا دت نے اپنے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں سنجے دت، ان کی اہلیہ اور بچے سمندر میں ایک کشتی میں موجود ہیں۔

FOLLOW US