Tuesday January 21, 2025

بھارت کا مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 14 اختتام پذیر ہوگیا اس سیزن کی فاتح سب سے مضبوط اْمیدوار روبینہ دلیک قرار پائی ہیں

ممبئی : بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 14 روبینہ دلیک جیت گئیں۔گزشتہ سال اکتوبر سے شروع ہونے والا بھارت کا مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 14 اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اس سیزن کی فاتح سب سے مضبوط اٴْمیدوار روبینہ دلیک قرار پائی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس 14 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا، علی گونے، نیکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں۔ فائنل کے آغاز میں سب سے پہلے راکھی ساونت جیتنے کی ریس سے باہر ہوئیں،

اس کے بعد کم ووٹس ملنے کی وجہ سے علی گونے آؤٹ ہوئے۔آخر میں تین ٹاپ کنٹسٹنٹ فائنلسٹ بنے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا اور نیکی تمبولی شامل تھیں لیکن کم ووٹس کی بنا پر نیکی بھی بگ باس 14 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی ریس سے باہر ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد یہ مقابلہ روبینہ دلیک اور راہول ویدیا کے درمیان چلا اور پھر بالی ووڈ اداکار اور اس شو کے میزبان سلمان خان نے روبینہ دلیک کو زیادہ ووٹس ملنے کی بنا پر بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح قرار دیا۔ واضح رہے کہ روبینہ دلیک کے ساتھ اٴْن کے شوہر ابھینوو شکلا بھی بگ باس 14 کے گھر کا حصہ تھے لیکن وہ اس کھیل سے آؤٹ ہوگئے تھے۔روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ روبینہ دلیک نے 2006 میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے دو سال بعد 2008 میں اٴْنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔

FOLLOW US