Friday January 24, 2025

فحش ویڈیوسے کوئی تعلق نہیں، کردار کشی کیلئے پراپیگنڈا کیا جا رہاہے،مہوش حیات

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات جعلی فحش ویڈیو کے معاملے پر خود میدان میں آ گئی اور اس ضمن میں بڑا اعلان کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں یہ ویڈیوز ان کی کردار کشی کی ناکام کوشش ہے مہوش حیات نے کہا کہ ان کے خلاف طویل عرصے سے مہم چلائی جا رہی ہے لیکن اس بار تو حد ہی کردی گئی ہے، اس لیے انہوں نے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی ٹیم اس کیس پر کام کر رہی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کراتی ہیں کہ پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرتی رہیں گی۔ اداکارہ مہوش حیات نے واضح کیا کہ ان کے خلاف کام کرنے والی لابی جتنا مرضی نیچے گرجائے انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔ سچ ہمیشہ سامنے آہی جاتا ہے۔

FOLLOW US