Sunday April 28, 2024

دپیکا بھی پاکستانی پارٹی گرل کی کاپی کیے بغیر نہ رہ سکیں، مداحوں کیلئے شاندار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور اداکار رندیپ ہودا کے بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی پاکستان کی ‘پارٹی گرل کی کاپی کیے بغیر نہ رہ سکیں۔چند روز قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا کرئیٹر دنانیر مبین نے 5 سیکنڈ کی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی مشہور ہو گئی۔ویڈیو کی پاکستان کی تو کاپی کی گئی لیکن بھارت میں بھی پولیس اور اداکاروں کی جانب سے ‘پارٹی گرل کی پیروڈی کو استعمال کیا گیا۔

اداکار شاہد کپور اور رندیپ ہودا کے بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی اب سوشل میڈیا پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاری ‘ہو رہی ہےکی کاپی کی۔دپیکا پڈوکون کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر پر لکھا گیا کہ ‘یہ ہم ہیں، دوسری پر لکھا کہ ‘یہ ہمارا گھوڑا ہےاور تیسری تصویر کے کیپشن پر اداکارہ نے لکھا کہ ‘اور یہ ہماری پاری ہو رہی ہے۔

FOLLOW US