Sunday January 19, 2025

نامور بھارتی اداکار انتقال کرگئے ،مداح غم سے نڈھال ، فلم انڈسٹری میں سوگ کا سماں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رشی کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور 58 سال کی عمر میں چل بسےبھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور رشی کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور 58 سال کی عمر میں چل بسے۔راجیو کپور کی موت کی خبر اُن کی بھابھی اور رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی۔نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر راجیو کپور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر راجیو کپور آج اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔‘واضح رہے

کہ راجیو کپور بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور اور بونی کپور کے چھوٹے بھائی تھے، وہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ہی ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی تھے۔رشی کپور گزشتہ سال اس دُنیا فانی سے کوچ کرگئے تھے، رشی کپور نے گزشتہ سال 30 اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

FOLLOW US