Sunday January 19, 2025

پریانکا چوپڑا نے اپنےکیرئیر کے آغاز میں پیش آئے مسائل بیان کر ڈالے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے فلمی کیرئیر کے آغاز میں پیش آئی اپنی مشکلات کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے بتایاہے کہ انھیں شروعات ہی میں ہراسگی جیسے مسائل کا سامنا رہا۔ اداکارہ نے کتاب میں بتایا کہ سن 2000 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی تھی تو ایک نامور ہدایت کار و پروڈیوسر نے کچھ منٹ کی بات چیت

کے بعد کھڑا ہونے کو کہا۔انہوں نے بتایا کہ پروڈیوسر نے کھڑا کرنے کے بعد گھومنے کا کہا اور میں نے ایسا ہی کیا، کافی دیر اس نے گھورنے کے بعد چھاتی، جبڑے اور جسم کے دیگر حصوں کی سرجری کا مشورہ دیا۔پریانکا نے بتایا کہ پروڈیوسر نے مزید کہا کہ اگر اداکارہ بننا ہے تو اپنی جسامت کو ٹھیک کرنا پڑے گا اور لاس اینجلس میں ایسے ڈاکٹر کو جانتا ہوں جو یہ سب کردے گا ایک فلم میں گانے کی شوٹ کے دوران کچھ غیر اخلاقی مناظر تھے جس میں تبدیلی کا کہا لیکن ہدایت کار نے کہا کہ ’ جو بھی ہو پینٹی نظر آنی چاہیے نہیں تو لوگ فلم دیکھنے کیوں آئیں گے؟‘انہوں نے بتایا کہ واقعے کے اگلے ہی روز یہ فلم چھوڑی دی

FOLLOW US