Sunday January 19, 2025

ایان علی کا برسوں پُرانا خواب پورا ہوگیا

ماڈل ایان علی نے رولز رائس کار خرید کر اپنا برسوں پُرانا خواب پورا کرلیا۔ ایان علی نے انسٹا گرام پر تصوير شيئر کی اور لکھا کہ وہ بچپن سے رولز رائس کی مالک بننا چاہتی تھيں۔ اُنہوں نے اپنے اس خوشی کے موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللّہ اُس کے لیے، جو میں پہلے تھی، آج ہوں اور مستقبل میں رہوں گی۔ ايان علی نے يہ بھی لکھا کہ کون کہتا ہے خواب پورے نہيں ہوتے ! نيت صاف ہو اور آپ نے محنت کی ہو تو وہ سب ملتا ہے جس کا تصور کيا ہو ۔ قيمتی گاڑی ميں پالتو کتُے ’گریمی‘کو سير بھی کرائی۔ ماڈل ايان علی کو 2015 ميں اسلام آباد ايئرپورٹ سے گرفتار کيا گيا تھا، ان پر پانچ لاکھ ڈالر دبئي اسمگل کرنے کا الزام تھا تاہم چار ماہ جيل ميں رہنے کے بعد انھيں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

FOLLOW US