Tuesday May 21, 2024

شویتانندا کوبھابھی ایشوریہ رائے کی کون سی عادت سخت ناپسندہے،آخرکارراز سے پردہ اٹھ گیا

بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) اور جیہ بچن (Jaya Bachchan ) کی بیٹی شویتا بچن نندا (Shweta Bachchan Nanda) اور ان کی بھابھی اداکارہ ایشوریہ رائے (Aishwarya Rai) کے درمیان اچھی بنتی ہے۔ شویتا اکثر ایشوریہ کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتی ہیں لیکن ایک مرتبہ یہ بھی کہا کہ وہ اپنی مس ورلڈ رہ چکی بھابھی ایشوریہ سےنفرت کرتی ہیں۔کرن جوہر کے چیٹ شو کافی ود کرن میں جب شویتا سے پوچھا گیا کہ وہ ایشوریہ رائے بچن کی کس عادت سے پیار کرتی ہیں اور کس سے نفرت۔ تو اس سوال کے جواب میں شویتا نے کہا کہ ایشوریہ اپنی محنت کی بدولت بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے

والی اداکارہ ہونے کے ساتھ مضبوط خاتون اور شاندار ماں ہیں لیکن ان کی ایک عادت جو مجھت بالکل پسند نہیں ہے۔ انہیں جب بھی فون کرو وہ فون نہیں اٹھاتیں اور نہ ہی دون اور میسیج کا کبھی پلٹ کر جواب دیتی ہیں۔ اس عادت سے مجھے بہت نفرت ہے۔شو کے دوران بھائی ابھیشیک بچن کے بارے میں پوچھے جانے پر شویتا بچن نے کہا کہ وہ اپنی فیملی سے بیحد جڑے رہتے ہیں ایک اچھے شوہر ہونے کے ساتھ۔ساتھ ایک اچھے بیٹے بھی ہیں جب کرن جوہر نے شویتا سے پوچھا
کہ ابھیشیک کی کس بات کو ناپسند کرتی ہیں تو شویتا نے کہا کہ اسے لگتا ہے کہ وہ سب کچھ جانتا ہے، اس کی یہ عادت مجھے بالکل پسند نہیں۔امیتابھ اور جیہ کی بیٹی ہونے کے باوجود شویتا خود کو لائم لائٹ سے دور رکھتی ہیں جب شویتا سے پوچھا گیا کہ انہوں نے فلموں میں کام کیوں نہیں کیا تو شویتا نے صاف گوئی سے بتایا کہ ایک تو انہیں کیمرہ فیس کرنے سے ڈر لگتا ہے اور دوسرا انہیں نہ تو اپنا چہرہ ہی ایک اداکارہ جیسا لگتا ہے اور نہ ہی ایکٹنگ کرنے کا ہنر ان کے اندر ہے۔جب ایشوریہ شادی شدہ نہیں تھیں اور امریکی ٹی دنیا کے بیحد مشہور شو اوپرا ونفری شو (The Oprah Winfrey Show) میں گئی تھیں۔اس شو میں ایشوریہ
رائے (Aishwarya Rai) اوپرا کے درمیان ہندستانی خواتین، ان کی سیکشوئل زندگی، ارینج میرج وغیرہ کو لیکر کافی سنگین باتیں ہنستے ہوئے کی گئیں۔ انہیں کے دوران اوپرا نےایشوریہ سے یہ بھی جاننا چاہا کہ کیا ہندستان میں گورا ہونے کے چکر میں لوگ لاکھوں۔

کروڑوں روپئے خرچ کردیتے ہیں؟ اس کے جواب میں ایشوریہ نے کہا کہ ہاں، ایسا ہے۔ ایشوریہ کے مطابق ہندستان لوگوں کی جسمانی باوٹ اور رنگوں کے معاملے میں بیحد مختلف ہے۔ ہندستان میں پورے پورے سنسار کے نین۔نقش والے لوگ پائے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود گورے پن کے چکر میں لوگ بہت پیسے خرچ کرتے ہیں۔ایشوریہ رائے (Aishwarya Rai) کا ماننا ہے کہ ہندستان کو لیکر تب زیادہ مانگیں اٹھنے لگیں جب ہندستان میں میٹرومونلس آئے۔ جب شادیوں کو لیکر اشتہار چھپنے شروع ہوئے تو لوگوں نے اس میں ایک کالم “فیئر” رکھا۔ اس کے بعد سے لگنے لگا کہ جیسے شادی ہونے کیلئے فیئر ہونا ضروری ہے۔

FOLLOW US