Sunday January 19, 2025

میں چہرے پر دہی کے ساتھ یہ ایک چیز ملا کر لگاتی ہوں تاکہ ۔۔۔ مشہور اداکارائیں اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے کیا کرتی ہیں؟

خوبصورت نظر آنا ہے تو جلد کے ساتھ صحت کا بھی خیال رکھنا ہے پھر اس کے لئے مہنگی دوائیاں اور سپلیمنٹ کا استعمال کریں یا گھر میں موجود قدرتی چیزوں کا،، بہتر تو یہی ہوتا ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں سے خود کو صحت مند رکھا جاسکے اور جلد کا گلو برقرار رہے۔ اداکارائیں بھی قدرتی اجزاء سے بنائی گئی ٹپس اپنی روٹین میں شامل رکھتی ہیں اس لئے ہر وقت گلو کرتی ہیں۔ جانیئے یہ اداکارائیں اپنی خوبصورتی کے لئے کیا کیا کرتی ہیں:

45 سالہ بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی سدا بہار خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے ایک پروگرام میں کہتی ہیں کہ: ” میں دن میں 9 گلاس پانی ضرور پیتی ہوں کیونکہ اسکن ہائیڈریٹ رہنا سب سے ضروری ہے، چینی میں بلکل استعمال نہیں کرتی ہوں اس سے اضافی چربی بڑھ جاتی ہے، اس کے علاوہ پھلوں کے تازے جوس پیتی ہوں کیونکہ عمر اور جلد کا خیال کھانوں سے رکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی چہرے پر ایلوویرا کا استعمال زیادہ کرتی ہوں۔”

بھارتی اداکارہ ریکھا بتاتی ہیں کہ: ” دن میں کم سے کم 10 سے 12گلاس بھر کر پانی پئیں، بالوں میں آملہ ، سیکا کائی، میتھی دانہ اور کھوپرے کا تیل لگائیں، رات کو جلدی سونا، صبح جلدی اٹھنا میرے سُپر فِٹ رہنے کا راز ہے۔”

اداکارہ ریما کہتی ہیں کہ: ” میری خوبصورتی کا راز مثبت سوچ ہے، اس کے ساتھ ہی اگر آپ میک اپ کو صرف ضرورت کے وقت اور کم سے کم استعمال کریں تو جلد بھی اچھی رہتی ہے اور دودھ پینا سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔”

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کہتی ہیں کہ: ” ڈھیر سارا پانی، صحت مند غذا، ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ خوبصورتی کا اہم راز ہے لیکن بیسن اور دہی کا استعمال چہرے پر کرنے سے جلد حسین ہو جاتی ہے۔”

FOLLOW US