Sunday May 5, 2024

نادیہ خان اپنے شوہر کا پہلا سرپرائز دیکھ کر حیران ہوگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے شوہر نے اپنی اہلیہ کو سرپرائز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔ متعلقہ خبرچار ماہ قبل میرے شوہر میرے لیے انجان تھے، نادیہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نےاہم انکشاف کر. مذکورہ تصویر میں یہ نوبیاہتا جوڑا بہت خوش نظر آرہا ہے جبکہ یہ تصویر نادیہ خان کے مارننگ شو کے سیٹ کی ہے جو سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔

نادیہ خان نے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ ’میرے شوہر مجھے بتائے بغیر اچانک میرے مارننگ شو پر آگئے۔‘ اداکارہ نے کہا کہ ’میں فیصل کا یہ سرپرائز دیکھ کر ناصرف خوش ہوئی بلکہ دنگ بھی رہ گئی۔‘ نادیہ خان نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے شوہر بہت اچھے ہیں۔‘ حال ہی میں نادیہ خان اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ ہنی مون منانے کے لیے وادیٔ سوات گئی ہوئی تھیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔
واضح رہے کہ نادیہ خان گزشتہ ماہ ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

FOLLOW US