Tuesday January 21, 2025

شاہ رخ خان نے توکمال کر دیا۔پہلے بالی ووڈ ہیرو جو بڑا کارنامہ سرنجام دینےوالےہیں؟

ممبئی(نیو زڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز سے قبل ہی ایک منفرد اعزاز بنانے میں کامیاب ہونے جارہی ہے کیونکہ کہا جارہا ہے فلم پٹھان کے ایکشن اسٹنٹ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ میں شوٹ کیے جائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان بالی ووڈ کی پہلی فلم ہوگی جس میں ایکشن اسٹنٹ کی شوٹنگ دنیا کی بلند ترین اور مشہور ترین عمارت برج خلیفہ میں کی جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہالی وڈ فلم ٹام کروز ،مشن امپاسبل اور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے علاوہ زیادہ تر فلموں کو اب تک برج خلیفہ میں شوٹ کیے جانے کااعزاز حاصل نہیں ہوسکا ہے۔

پنک ولا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹھان غالباً پہلی بالی وڈ فلم ہوگی جس میں برج خلیفہ کے اندر کا حقیقی نظارہ عکس بند کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق فلم پٹھان کی ٹیم برج خلیفہ کے ارد گرد ایک بڑے پیمانے پر ایکشن سین عکس بند کرنے کی تیاری کررہی ہے۔مزید برآں متحدہ عرب امارات کے بہت سے مقامات کو بالی ووڈ کی متعدد ایکشن فلموں میں دکھا یا جاچکا ہے لیکن برج خلیفہ کے پس منظر میں ایکشن سین کی عکس بندی فلم پٹھان میں ایک منفرد چیز ہے۔واضح رہے کہ فلم پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے علاوہ جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

FOLLOW US