Wednesday May 15, 2024

بھارتی ڈرامے کے سین کا سوشل میڈیا پر مذاق۔ڈرامے میں ایسا کیا ہے؟جان کر آپ کی ہنسی کنٹرول نہیں ہوگی

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی کے ڈرامے’سسرال سمر کا‘ کے سین کا سوشل میڈیا پر مذاق بننے لگا۔بھارتی ٹی وی کا ڈرامہ ’سسرال سمر کا‘ 2011 میں شروع ہوا اور 2 ہزار سے زائد اقساط کے بعد 2018 میں ختم ہوا۔ اس ڈرامہ سیریل پر کئی میمز بن چکے ہیں لیکن یہ ڈرامہ ختم ہونے کے باوجود اب بھی مذاق بنا ہوا ہے۔ڈرامے کے متعدد سین دوبارہ سے سوشل میڈیا پر شییئر ہورہے ہیں جس میں ایک منظر وہ ہے جس میں ساس اپنی بہو کہتی ہیں کہ مجھے باہر جانے دو اور واپس پلٹے ہوئے ان کا دوپٹہ بہو کے گلے میں لپٹ جاتا ہے ،

اس دوران ساس پیچھے مڑکر نہیں دیکھتیں اور وہ دم گھٹنے سے مر جاتی ہیں۔اسی طرح ایک اور بھی ڈرامے کا سین بطور میم شیئر کیا جارہا ہے جس میں ساس اپنی بہو کو تھپڑ مارتی ہیں تو وہ گھومتے گھومتے پردہ گلے میں لپٹ جاتا ہے۔اس پر ٹوئٹر صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں اور بھارتی ڈراموں کو قومی شرمندگی قرار دیا ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے حیرات کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ ہماری مائیں بہنیں کیسے یہ ڈرامے دیکھ لیتی ہیں جبکہ ایک نے تو بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث قرار دیا۔

FOLLOW US