Sunday January 19, 2025

انوشکاکی ہم شکل خاتون نے ویرات کی بیٹی کی پیدائش پرکیاکہا؟

ممبئی (ویب ڈیسک )انوشکا شرما کی ہمشکل نے اداکارہ کی بیٹی کی پہلی تصویر پر رد عمل دیا ہے۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور نامور اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈالی تو اسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور دونوں اسٹارز کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ویرات کوہلی کی بیٹی کی پہلی تصویر پر اداکارہ انوشکا شرما کی ہمشکل امریکی گلوکارہ جولیا مائیکل نے بھی کمنٹ کیا جس میں انہوں نے صرف ’’مبارکباد‘‘ لکھا جسے اداکارہ کے بھارتی مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہےخیال رہے

ویرات اور انوشکا نے چند روز قبل ہی انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ تصویر ڈالتے ہوئے بیٹی کے نام کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے اپنی پہلی بیٹی کا نام ’’وامیکا‘‘ رکھا ہے۔انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ہم دونوں زندگی میں محبت ، ایک دوسرے کی موجودگی اورشکرگزاری کے ساتھ زندگی بسرکررہے تھے لیکن ہماری چھوٹی سی بیٹی نے ہمیں بالکل ایک نئی زندگی دے دی ہے۔واضح رہے کہ 2019 میں امریکی گلوکارہ جولیا مائیکل کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کا ہمشکل قرار دیا جس کے بعد دونوں انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرتی ہیں۔

FOLLOW US