Sunday January 19, 2025

قاتل کینسر۔۔بھارتی اداکار سنجے دت کے حوالے سے بڑی ا خبر آ گئی ۔مداحوں کیلئے یقین کرنا بھی مشکل

ممبئی (نیو زڈیسک)بھارتی فلم پروڈیوسر راہول میترا کہتے ہیں کہ بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی تازہ ترین ایم آر آئی (MRI) اور پی ای ٹی (PET) اسکینز سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ اب کینسر فری ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کے ساتھ دو بار کام کرنے والے فلم پروڈیوسر راہول میترا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار کی صحت سے متعلق تازہ ترین تفصیلات دیں۔ بھارتی فلم پروڈیوسر راہول میترا نے اپنے انٹرویو میں سنجے دت کی صحت کے بارے میں بتایا کہ گزشتہ دنوں ہی اداکار کے دوبارہ سے مختلف ٹیسٹ ہوئے ہیں جن کے نتائج بہت اچھے اور سنجے دت کے حق میں آئے ہیں۔

راہول میترا نے کہا کہ ’سنجے دت کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کے مطابق اب اُن کے جسم میں کینسر کا کوئی جراثیم موجود نہیں یعنی وہ اب کیسنر فری ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ’جب مجھے معلوم ہوا تھا کہ سنجے دت میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے تو اُس وقت میں بہت اُداس ہوگیا تھا، میں نے ہمت کرکے سنجے کو فون کیا اور اُسے کینسر کو شکست دینے کا حوصلہ دیا۔‘بھارتی فلم پروڈیوسر نے کہا کہ ’سنجے دت نے مجھ سے وعدہ کیا تھا وہ یہ جنگ اپنی پوری طاقت اور بہادری سے لڑے گا۔‘راہول میترا نے بالی ووڈ اداکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’سنجو ایک چٹان ہے اور وہ کینسر کو شکست دینے کے لیے پرعزم تھا۔‘واضح رہے کہ گزشتہ سال سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا تھا۔

FOLLOW US