Sunday January 19, 2025

گلوکار بلال سعید کا بھائی اور لڑکی سے لڑائی کا معاملہ، جھگڑے کی وجہ لڑکی سے دوستی نکلی۔۔

لاہور : معروف گلوکار بلال سعید کی لڑکا اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔اب اس معاملے میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ بلال سعید کی جانب سے جس لڑکے پر تشدد کیا جا رہا ہے وہ ان کے اپنے بھائی ہیں۔بلاول سعید نے جھگڑے کے دوران خاتون کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔خاتون نے بلال سعید کو بھرپور جواب دینے کی بھی کوشش کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلال سعید کا لڑکی سے دوستی پر سگے بھائی سے جھگڑا ہوا،جھگڑے کا یہ معاملہ بحریہ ٹاؤن میں پیش آیا۔

موبائل سے بنائی گئی فوٹیج میں بلال سعید کو بھائی اور اس کی دوست پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بلال سعید نے پہلے بھائی کو تھپڑ رسید کیے اور پھر اس کی دوست کو بھی لاتیں ماریں۔ ڈولفن فورس بلال سعید کو قابو کرنے کی کوشش کرتی رہی لیکن وہ بہت غصے میں نظر آیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بلال سعید نے اپنے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی درخواست دی تھی تاہم فریقین میں صلح ہونے ہر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی تھی جس میں معروف گلوکار بلال سعید کو ایک لڑکی پر بری طرح سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال سعید لڑکے کو گھونسوں اور لاتوں سے مار رہے ہیں جب کہ اس موقع پر ڈولفن اہلکار موجود تھے جو دونوں میں بیچ بچاؤ کراتے رہے۔سوشل میڈیا پر چلنے والی بعض خبروں کے مطابق بلال سعید کی جانب سے جس خاتون پر تشدد کیا جا رہا ہے وہ ان کی اہلیہ ہیں تاہم تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔تاحال گلوکار بلال سعید کا وائرل ویڈیو پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ بلال سعید اس سے قبل بھی مختلف تنازعات کی زد میں رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر کے متنازع شوت کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

FOLLOW US