لاہور: اسٹیج کی نامور اداکارہ ایشا سردار نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے پر حکومت اور پولیس سے تحفظ دینے کی اپیل کر دی ۔ اداکارہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ (ن) لیگ ساہیوال سے تعلق رکھنے والا ملک فاروق اسے کئی ماہ سے تنگ کر رہا ہے ، میرے اوپر نہ صرف تشدد کرتا ہے بلکہ مجھے تھیٹرپر کام بھی نہیں کرنے دیتا ۔ اداکارہ نے کہا کہ ملک فاروق کا کہنا ہے کہ میں جہاں چاہوں گا تم وہاں کام کروں گی اور اگر اس کی بات نہ مانی تو گولیاں مار دوں گا،تمہارا بھی وہی حشر کروں گا جو نرگس کے ساتھ ہوا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ ملک فاروق نے میرے گھر پر بھی فائرنگ کی اور میرے بھائیوں پر ڈکیتی کے مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دیتا ہے ۔ایشیا سردار نے کہا کہ میں نے تھانہ سٹی میں درخواست دی اور ڈی پی او کے پاس بھی گئے ، وہاں سے ہمیں تھانے بھجوا دیا گیا لیکن میری کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ میری وزیراعظم ، وزریر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی اورڈی پی او سے ساہیوال سے اپیل ہے کہ میری داد رسی کی جائے او رمجھے انصاف دلایا جائے ۔
News Source:UrduPoint