Thursday May 2, 2024

کنگنا رناوت نے کتنے لگژری فلیٹ تحفے میں دیئے۔۔ ایسی تفصیلات کے مداحوں کی آنکھیں کھلی کی کھلے رہ جائیں گی

ممبئی(نیو زڈیسک) اکثر تنازعات کی زد میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنی بہن رنگولی چنڈیل، بھائی اکشت اور 2 کزنوں کو لگژری فلیٹس تحفے میں دے دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے بہن بھائی اور 2 کزنوں کو چندی گڑھ میں کُل 4 کروڑ بھارتی روپے کے فلیٹس تحفے میں دیے ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت ہمیشہ اپنے گھر والوں کو سپورٹ کرتی ہیں اور اس بار انہوں نے تحفے میں فلیٹس دے کر اس بات کا ثبوت دیا ہے۔

کنگنا نے اپنے گھر والوں کو چندی گڑھ میں جو فلیٹس تحفے میں دیے ہیں وہ ائیرپورٹ سے کافی قریب ہیں جبکہ فلیٹس کے قریب مالز اور ریسٹورینٹس بھی موجود ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت جلد فلم ‘تھلائیوی’ میں مرحومہ سیاستدان و اداکارہ جیا للیتھا کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔

FOLLOW US