Sunday January 19, 2025

اداکار شان کی والدہ، اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں

لاہور : معروف پاکستانی اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی شوبز سے تعلق رکھنے والی ایک اور مایہ ناز شخصیت دنیا سے رخصت ہوگئی۔ ماضی کی مقبول اداکارہ اور اداکار شان کی والدہ نیلو بیگم انتقال کر گئی ہیں۔ اداکار شان نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیلو بیگم کافی عرصے سے شدید علیل تھیں، انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا اور ان کا علاج جاری تھا۔ تاہم ہفتے کے روز وہ اس جہاں سے کوچ کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز اتوار لاہور میں ادا کی جائے گی۔

FOLLOW US