Monday November 24, 2025

صنم بلوچ لمبے عرصے بعد ایک بار پھر منظرِ عام پر آ گئیں، اتنے دن کہاں تھیں؟

صنم بلوچ کی طویل عرصے بعد تصور منظرِ عام پر آگئی، انٹرنیٹ پر وائرل۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ کی حباء بخاری کے ساتھ طویل عرصے بعد تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی، حبا بخاری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور صنم بلوچ کی نئی سیلفی شیئر کی ہے۔حبا بخاری نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’دیکھو میرے ساتھ کون ہے، سب کی پسندیدہ صنم بلوچ’۔‘اداکارہ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا

کہ ‘صنم بلوچ سے ملاقات کر کے بہت اچھا لگا’۔طویل عرصے کے بعد صنم بلوچ کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر ان کے مداح خوش ہوئے حیران بھی ہوئے اور وہ مختلف تبصرے کرکے اپنے جذبات کا اظہار بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ صنم بلوچ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ صنم نے کینیڈا میں شادی کر لی ہے اور اب وہ وہیں رہ کر بیٹی اور شوہر کے ساتھ وقت گزارتی ہیں جبکہ صنم بلوچ نے اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو میڈیا سے بالکل چھپا کر رکھا۔