Sunday January 19, 2025

مجھے بلاول بھٹو بہت پسند ہیں اور میں۔ حریم شاہ اپنی شادی سے متعلق بتاتے ہوئے

بلاول کو پسند کرتی ہوں اُمید ہے جلد اُن سے ملوں گی، حریم شاہ کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ‘ بلاول بھٹو زرداری سے اب تک ملاقات کا موقع نہیں ملا ہے، آج کل شیڈول بہت زیادہ مصروف ہے لیکن جیسے ہی موقع ملا تو اُن سے مل لوں گی’۔ حریم شاہ سے انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا آپ بلاول سے شادی کریں گی؟

جس حریم شاہ نے جواب دیا کہ مجھے بلاول بہت پسند ہیں مگر ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے البتہ وقت نکال کر بلاول سے ضرور ملوں گی۔ ٹک ٹاک اسٹار سے پوچھا گیا کہ عبد القوی کو کیوں تھپڑ مارا اور اس کے بعد کیا آپ وہاں سے فوری چلی گئیں جس پر حریم شاہ نے بتایا کہ ہ انہوں نے مجھے اور میری کزن عائشہ کو ہراساں کیا جس پر ہم نے اُن کی پٹائی کر دی۔ اُنہوں نے بتایا کہ تھپڑ کی ویڈیو تو صرف آخر میں بنی تھی جبکہ اس سے قبل وہ اور اُن کی کزن عبد القوی کی خوب پٹائی کر چکی تھیں، حریم شاہ کا کہنا ہے کہ عبد القوی نے بتایا وہ شراب اور چرس وغیرہ پیتے ہیں۔

FOLLOW US