Thursday April 25, 2024

اداکارہ و ماڈل ثنا خان نے اپنے شوہر مفتی سید انس کو شادی کے دو ماہ مکمل ہونے پر ایک خوبصورت تحفہ دیا۔

سابقہ بھارتی اداکارہ و ماڈل ثنا خان نے اپنے شوہر مفتی سید انس کو شادی کے دو ماہ مکمل ہونے پر ایک خوبصورت تحفہ دیا۔ ثنا خان نے اپنی شادی کو 2 ماہ مکمل ہونے پر اپنے شوہر مفی انس کو ایک موبائل فون کا تحفہ دیا۔ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے شوہر موبائل فون کی پیکنگ کھول رہے ہیں۔ اپنی اس ویڈیو میں ثنا خان نے لکھا کہ ’الحمداللّٰہ، آج ہماری شادی کو دو ماہ مکمل ہوگئے‘۔ واضح رہے کہ دینِ اسلام کی خاطر ثنا خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، جبکہ اس کے بعد وہ مفتی انس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

FOLLOW US