Sunday January 19, 2025

کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ کون ہیں؟

کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ کورونا ویکسین لگوا لے یا خود کو اس سے محفوظ بنا لے۔ کچھ ایسا ہی ہمارے پاکستانی اداکار بھی چاہتے ہیں ۔ کیونکہ صحت سب سے بڑھ کر ہے۔ پاکستان کی ایک اداکارہ جو کہ امریکہ میں مقیم ہیں انہوں نے اداکاراؤں میں سب سے پہلے کورونا ویکسین لگوا کر خود کو کووڈ 19 سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی ہے،۔ اداکارہ ریما نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں، اور انہوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ آخر کار میں نے کووڈ 19 کی ویکسین لگوا لی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریما نے ہلکی سی چیخ ماری مگر ویکسین لگوانے کے بعد یہ اچھا محسوس کر رہی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو کو اب تک 14 ہزار سے زائد مداح لائک کرچکے ہیں۔

FOLLOW US