Friday April 26, 2024

پاکستانی فنکار جمال شاہ کے لیے فرانس کی جانب سے فنی خدمات پر اعلیٰ اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

معروف پاکستانی فنکار جمال شاہ کے لیے فرانس کی جانب سے فنی خدمات پر اعلیٰ اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹی وی اور فلم کے مشہور اداکار جمال شاہ کی محنت رنگ لائی اور فرانس کے ممتاز ایوارڈ ” نائٹ آف دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز” کیلئے اُنھیں چن لیا گیا۔ فرانسیسی سفیر نے خط لکھ کر جمال شاہ کو ایوارڈ ملنے کی اطلاع اور مبارک باد دی،خط میں کہا گیا کہ جمال شاہ کو یہ اعلیٰ ایوارڈ پاکستانی کلچر اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے پر دیا جارہا ہے۔ فرانس کا نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس 1957 سے فنی دنیا میں اعلیٰ خدمات فراہم کرنے والی شخصیات کو دیا جارہا ہے۔

جمال شاہ کا کہنا ہے کہ اپنی فیلڈ میں میں نے جو سہی سمجھا میں وہی کرتا رہا، اچھی بات یہ ہے کہ فرانس کی حکومت نے اس کا اعتراف کیا اور یہ ایوارڈ مجھے دیا، اللہ کا فضل ہے اور دوستوں کی دعائیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ میں اس ایوارڈ کے قابل تھا۔ میں فرانسیسی حکومت کا شکر گزار ہوں۔
یہ ایوارڈ اس سے پہلے دُنیا کی بیس دیگر شخصیات کو دیا جاچکا ہے۔

FOLLOW US