Thursday April 25, 2024

مفتی عبدالقوی نے مجھے جسمانی طور پر ہراساں کیا، حریم شاہ انہیں جوتوں سے مارا، ایسے لوگوں کو بے نقاب کرتی رہوں گی

لاہور : ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ مفتی عبدالقوی نے انہیں جسمانی طور پر ہراساں کیا جس پر ان کو جوتے اور تھپڑ مارے ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےحریم شاہ نے گزشتہ روز کے واقعے سے متعلق بتایا کہ مفتی قوی کو تھپٹر میری کزن نے مارا اور ویڈیو میں نے بنائی، مفتی قوی وقتاً فوقتاً مجھ سے نازیبا گفتگو کرتے رہتے تھے لیکن انہوں نے مجھے جسمانی طور پر ہراساں کیا تو انہیں جوتوں سے مارا، جو اس قسم کے کام کرتے ہیں انہیں اب سمجھدار ہوجانا چاہیے۔

حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ منافق ہیں اور عزت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں، میں ایسےلوگوں کوبےنقاب کرتی رہوں گی ۔حریم شاہ نےبتایا کہ مفتی قوی کو ٹی وی پروگرام میں کراچی مدعو کیا، ان کے سفری و رہائشی اخراجات میں نے برداشت کیے لیکن نازیبا حرکت برداشت نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں اور حریم شاہ سے معذرت خواہ ہوں ، اگر کوئی جملہ غلط نکلا تو اللہ کے حضور معافی مانگتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہے ۔ سب لوگوں سے کہہ رہا ہوں کہ امن اور سکون سے رہیں۔ ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ویڈیو میں ہی میں نے کہا کہ شراب نہیں پیتا، شراب پینا حرام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حریم شاہ کہتی رہی کہ اس نے جوتے مارے اور تھپڑ مارے ، تھپڑ حریم شاہ نے نہیں عائشہ نے مارا۔ ایک لڑکی آئی اور تھپڑ مار کرچلی گئی ۔

میں نے یہ معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہے۔ حریم شاہ سے بھی معذرت خواہ ہوں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کھانے کی میز پر مفتی عبدالقوی حریم شاہ سے کہتے سنائی دے رہے ہیں ک آپ میرے ساتھ پارٹی پر چلیں، وہاں پر کئی قسم کے مشروب ہوں گے ، میں سرخ مشروب پسند کرتا ہوں۔ ویڈیو کے مطابق حریم شاہ نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے تو مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ ایک نہیں کئی گرل فرینڈ ہوں گی، خواتین اعزاز سمجھتی ہیں کہ میری قربت ملے ۔ انہوں نے کہا کہ میری گاڑی میں 5 نشہ آور سگریٹ بھی موجود ہیں۔ حریم شاہ نے انہیں کہا کہ کیا آپ میرے ساتھ ڈانس کریں گے ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آپ میرے ساتھ پشاور چلیں ۔ اس کے علاوہ حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مفتی عبدالقوی اور اپنی ٹک ٹاک ویڈیو بھی شیئر کردی ہے۔

FOLLOW US