Sunday January 19, 2025

’خاتون اول بشریٰ بی بی کے ساتھ آپ کا کیا رشتہ ہے ؟‘ صارف کے سوال پر سابق اداکارہ نور بخاری نے کیا جواب دیا ؟ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

کراچی: سابق اداکارہ نور بخاری نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اپنے لیے ماں سے بڑھ کر قرار دیدیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق نور بخاری نے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دینے کا سیشن کیا جس میں انہوں نے کئی سوالات کے جوابات دیئے جو کہ انہوںنے سٹور پر بھی شیئر کیے ہیں ۔
ایک صارف نے نور بخاری سے سوال کیا کہ ” آپ کا خاتون اول بشریٰ بی بی“ کے ساتھ کیا رشتہ ہے میں بطور روحانی شخصیت ان کا احترام کرتا ہوں ۔“ نور بخاری نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” بشریٰ بی بی میرے لیے ماں سے بڑھ کر ہیں ۔“

تبدیلی کے دعوے ڈھائی سال میں ہی بے نقاب ہوگئے، عوام اب تنگ آچکے: رانا ثناءاللہ ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ ” آپ اپنے شوہر کے بارے میں کچھ بتائیں ان کو کبھی ساتھ نہیں دیکھا “ ۔ نور بخاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میرے شوہر میرے ہیرو ہیں اور وہ دنیا کے سب سے اچھے انسان ہیں ۔“ مداح نے سابق اداکارہ سے سوال کیا کہ ” آپ زندگی میں کیا کمی محسوس کرتی ہیں ، اپنے والد کے علاوہ؟ “نور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں سوچتی ہوں کہ زندگی تھوڑی رہ گئی ہے اور کاش مجھے ہدایت پہلے مل جاتی غفلت میں بہت وقت ضائع کر دیا ۔“

FOLLOW US