Thursday April 18, 2024

سنی لیونی اپنا موازنہ کسی سے نہیں کرتیں

بھارتی اداکارہ سنی لیونی نے کہا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ میں کیا ہوں اس لیے میں اپنے آپ کا موازنہ کسی اور سے نہیں کرتی ہوں۔ ہندوستان ٹائمز کی کے مطابق اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے پچھلا سال کافی مشکل تھا،اتنے لمبے عرصے تک وقفہ کرنے سے پتہ نہیں چلتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے تاہم وہ سال 2021 میں اپنے کام کے حوالے سے پراُمید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں دیکھتی کہ دوسرے لوگ کیا کر رہے ہیں یا وہ جو انتخاب کر رہے ہیں، میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کو دیکھتی ہوں، میں اپنے آپ کا موازنہ کسی اور سے نہیں کرتی ہوں۔ میں اپنی زندگی اپنی مرضی کی طرح گزارنا چاہتی ہوں۔

الہ سنی لیون کا مزید کہنا ہے کہ کرونا وبا کے اس مشکل وقت میں کام کرکے بڑی خوشی ہورہی ہے ۔ خیا رہے کہ اداکارہ سنی لیون گزشتہ دنوں ہی 6 ماہ بعد امریکا سے واپسی ممبئی پہنچی ہیں اور ایک بار پھر فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکارہ نے بالی وڈ میں کیرئیر کا آغاز سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت سے کیا جس کے بعد پوجا بھٹ کی فلم جسم 2 میں اداکاری کی۔ سنی لیون کی اس کے بعد آنے والی فلموں میں کچھ کچھ لو چا اور مستی زادے شامل ہیں جبکہ اداکارہ بالی ووڈ فلموں میں آئٹم سانگز بھی کرتی رہیں۔

FOLLOW US