Monday January 20, 2025

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے11بچے ، پریانکا کا ایسا انکشاف کہ مردوں اور خواتین کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ۔۔

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر گلوکار نک جونس کے ساتھ ایک مکمل خاندان کی خواہشمند ہیں۔ غیرملکی میڈیا کی جانب سے جب پریانکا چوپڑا سے بچوں سے متعلق سوال کیا گیا کہ وہ اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ کتنے بچوں کی خواہشمند ہیں تو اداکارہ کی جانب سے دیا گیا جواب حیران کن تھا۔اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نے جواب دیا :’کرکٹ ٹیم‘ پریانکا نے کہا کہ ’میں زیادہ بچوں کی خواہشمند ہوں ،11 بچوں کی کرکٹ ٹیم، لیکن میں اتنا یقین سے نہیں کہہ سکتی‘۔ دوسری جانب پریانکا چوپڑا اور نک

​​​​​​​جونس کی عمروں کے مابین زیادہ فرق اور ثقافتی اختلافات سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی، نک جونس ہندوستان میں ایسے سمائے جیسے مچھلی پانی میں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک عام کپل کی طرح انہیں بھی ایڈونچر سے زیادہ ایک دوسرے کی عادات و اطوار اور پسند وناپسندکو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ واقعتاً کوئی مشکل کام نہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی۔

FOLLOW US