Monday January 20, 2025

میرا سلطان کی حورم سلطان آج کل کہاں اور کس حال میں ہیں ؟مداح نئی تصاویر دیکھ کر یقین نہیں کر سکیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میرا سلطان میں حورم سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ میرا سلطان میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ مریم اوزیرلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ترک اداکارہ نے ​​​​​​​ بیٹی کی ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ کے والد اور میں آپ کا اس دنیا میں استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم آپ کی آمد سے بہت خوش ہیں اور آپ کی ہمیشہ حفاظت کریں گے۔ خیال رہے کہ جیو کہانی پر نشر کیے جانے والے ترکی کے تاریخی ڈرامے میرا سلطان کے اردو ترجمے نے پاکستان میں بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے تھے۔

FOLLOW US