Monday January 20, 2025

بالی وڈ اداکار ارجن رامپال اور ان کی بہن کومل رامپال بارے شرمناک خبر آگئی ، دونوں کیا کرتے پکڑے گئے ؟ جانیں

بالی وڈ اداکار ارجن رامپال پر مبینہ طور پر من کے استعمال کے کیس میں گرفت مضبوط ہونے کے بعد ان کی بہن کومل رامپال کو بھی (این سی بی) نے طلب کرلیا۔ بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق من شیا ت کیس میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں کومل رامپال کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر کے ماہ میں من شیا ت کیس میں بھارتی اداکار ارجن رامپال کے گھر چھاپا مارا گیا تھا

جہاں چھاپے کے دوران اداکار کے گھر سے الیکٹرانک گیجٹس اور ممنوعہ ادویات ضبط کی گئی تھیں۔ دوران تفتیش اداکار سے ممنوعہ ادویات سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی جس پر ارجن رامپال نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو بتایا کہ ممنوعہ گولیوں میں سے ایک دوا ڈاکٹر کی جانب سے ان کے کتے کے لیے تجویز کردہ ہے جب کہ دوسری دوا ان کی بہن انزائٹی کے لیے بطور ایس او ایس استعمال کرتی ہیں جو کہ نئی دہلی میں مقیم نفسیاتی ڈاکٹر کی تجویز کردہ ہے۔ خیال رہے کہ سال نو کے آغاز پر اداکار ارجن رامپال بھی اپنے مداحوں ​​​​​​​سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کسی غلط اور غیر قانونی کام میں ملوث نہ ہونے کا اظہار کرچکے ہیں۔

FOLLOW US