Tuesday May 7, 2024

مائیکل جیکسن کی نقل نہیں کر سکا، امیتابھ نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے 77 سالہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کیلئے شہرہ آفاق پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی نقل کرنا ناکامی ثابت ہوئی۔بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثر پرانی فلموں کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں اور اس سے ان کے چاہنے والوں کی یادیں بھی تازہ ہو جاتی ہیں۔حال ہی میں امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر 1988 کی فلم گنگا جمنا سرسوتی کی ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر میں اداکار امیتابھ بچن کو معروف امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے سگنیچر اسٹائل میں دیکھا جا سکتا ہے، امیتابھ بچن نے اس تصویر میں ہو بہو پاپ گلوکار کی طرح ڈریسنگ کر رکھی ہے۔تصویر کے کیپشن میں اداکار نے بتایا کہ جب من موہن دیسائی کو لگا کہ میں اپنی فلم گنگا جمنا سرسوتی میں مائیکل جیسکن کو کاپی کر سکتا ہوں، کیا ہی ناکامی تھی یہ۔خیال رہے کہ اداکار امیتابھ بچن نے من موہن دیسائی کے ساتھ متعدد سپر ہٹ فلمیں کی ہیں جن میں قلی، مرد، پرورش اور نصیب جیسی فلمیں شامل ہیں۔

FOLLOW US