Monday January 20, 2025

شادی کے دن دلہن کی سہیلیوں نےا یساکیاکیاکہ ہرطرف دھوم مچ گئی ،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

راجھستان (ویب ڈیسک )ان دنوں ہر طرف ابھی شادی کا ماحول ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ایسے کئی ویڈیو ان دنوں جم کر وائرل (Viral Video) ہو رہے ہیں جس میں دلہن اپنی سہیلیوں کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں لیکن اسی میں ایک ایک ویڈیو ایسا ہے جسے لوگ بیحد پسند کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں دلہن تو نہیں لیکن ان کی سہیلیاں زبردست ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر اب یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ یوٹیوب پر اپلوڈ کئے گئے اس ویڈیو کو اب تک 2 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

ویڈیو میں دی گئ جانکاری کے مطابق یہ ویڈیو راجستھان کے جے پور میں ہوئی اسمرتی اور نلیش کی شادی کا ہے۔ اس ویڈیو میں دلہن کی سہیلیاں بالی ووڈ کے کئی گانوں پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ تو آیئے آپ بھی دیکھئے یہ وائرل ویڈیو۔۔بتادیں کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اس سال بہت ہی کم شادیاں ہوئی ہیں۔ کئی لوگوں نے اس وبا کی وجہ سے اپنی۔اپنی شادیوں کی تاریخ آگے بڑھا لی۔ ویسے اس سال جس کی بھی شادی ہوئی ہے اس میں بہت ہی کم مہمان نظر آئے کیونکہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے حکومت کے ذڑیعے جاری گائیڈ لائن کے حساب سے ہر ریاست میں محدود لوگوں کی شادی میں شریک ہونے کی اجازت دی گئی۔

FOLLOW US