Monday January 20, 2025

گوگل و وکی پیڈیا ‘نے ‘حلیمہ سلطان’ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلگچ کو پاکستانی اداکار یاسر حسین کی والدہ کے طور پیش کر رہا ہے۔

کراچی (ویب ڈیسک) گوگل ووکی پیڈیا مشہور ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں ‘حلیمہ سلطان’ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلگچ کو پاکستانی اداکار یاسر حسین کی والدہ کے طور پیش کر رہا ہے۔ گوگل پر معروف شخصیات کو سرچ کریں تو ان کی معلومات پر مبنی ایک ’پیپل کارڈ‘ نمودار ہوتا ہے جس پر سرچ کی گئی شخصیت کا نام، تاریخ پیدائش، والدین کا نام وغیرہ وغیرہ درج ہوتا ہے۔ لوگ اس کارڈ میں مہیا کی گئی معلومات پر بدرجہ اتم یقین رکھتے ہیں کہ آخر یہ گوگل کی طرف سے مہیا کی جا رہی ہوتی ہیں۔

گوگل پر اداکار یاسر حسین کا نام سرچ کرنے پر سامنے آںے والی تفصیلات اور وکی پیڈیا کے سیکشن میں ایسرا بلگج کو یاسر کے والدین کے طور پر پیش کر رہا ہے تاہم یہ غلطی ممکنہ طور پر گوگل کے الگورتھم کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ واضح رہے یاسر حسین حالیہ چند ماہ میں ترک ڈرامے کے کرداروں پر تنقید کرتے دکھائی دیئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل واں برس اکتوبر میں گوگل نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو افغان کرکٹر راشد خان کی اہلیہ کے طور پر پیش کیا تھا۔

FOLLOW US