Wednesday November 27, 2024

مایا علی اور شہریار منور منگنی کرنے والے ہیں؟

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سپر اسٹار مایا علی اور اداکار شہریار منور کے نئے فوٹو شوٹ نے اس وقت انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے، مداحوں کی جانب سے ان کی منگنی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔خوبرو اداکارہ مایا علی اور اداکار شہر یار منور نے حال ہی میں ایک کلوتھنگ برانڈ کے لیے ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے، مایا علی کی جانب سے اس فوٹو کی چند تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں، جن پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس اور لائیکس آ رہے ہیں۔

مایا علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ اور شہریار منور ایک دوسرے کے ساتھ خوب جچ رہے ہیں اور دونوں کی کیمسٹری بھی کافی اچھی لگ رہی ہے، تصویروں میں ہلکے نیلے آسمانی اور سنہرے رنگ کے زرق برق ملبوسات میں دونوں ہی کسی کہانی کے شہزادہ شہزادی نظر آ رہے ہیں ۔مایا علی کی ان تصاویر پر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداح اُن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔مایا اور شہریار منور کی ایک تصویر پر انسٹا صارف نے پیش گوئی کرتے ہوئے کمنٹ باکس میں لکھا ہے کہ ’ایسے ہی ایک احد اور سجل کا فوٹو شوٹ آیا تھا، پھر اُنہوں نے منگنی کر لی تھی۔‘مایاعلی کی ان ہی تصاویر پر مزید کمنٹس میں ایک انسٹا صارف نے اپنے دل کی بات کرتے ہوئے دعا کی ہے ’ اللّٰہ کرے یہ بھی منگنی کر لیں،‘ جبکہ ایک انسٹا صارف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ شہر یار منور نے مایا علی سے منگنی کرنے کے لیے ہی اپنی منگنی توڑی ہے۔‘واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں معروف اداکار و ماڈل شہریار منور کی ہالہ سومرو سے منگنی ٹوٹ گئی تھی۔ایک ویب شو انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال ’آج تک آپ نے سب سے زیادہ دلیری کا کام کیا کیا ہے؟‘اس کا جواب دیتے ہوئے شہر منور نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ اُن کی زندگی کا سب سے دلیری کا کام اپنی والدہ کو یہ بتانا تھا کہ ایک بار آپ کے کہنے پر ایک بار کوشش کرلی، آپ نے ہی سب ختم بھی کیا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ اب میں اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کروں گا۔

FOLLOW US