Friday January 24, 2025

معروف پاکستانی اداکارہ کوروناوائرس کاشکار

کراچی(ویب ڈیسک ) اداکارہ نیلم منیر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ نیلم منیر خان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔تاہم نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کورونا کے حوالے سے کوئی خبر شیئر نہیں کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں ندا یاسر ان کے شوہر یاسر نواز، روبینہ اشرف، سکینہ سموں، سلمان احمد، عثمان مختاراور امیر گیلانی سمیت متعدد فنکار شامل ہیں۔

FOLLOW US