Monday January 20, 2025

کہہ دو کہ یہ جھوٹ ہے،رات کو سونے سے پہلے۔۔ مہوش حیات کی بہن بارے بڑی خبرآگئی

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے اپنی بہن افشین حیات کا گانا شیئر کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے خوب آڑے ہاتھوں لیامعروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے انسٹا گرام پر اپنی بہن گلوکارہ افشین حیات کے گانے کی ویڈیو جاری کی جس میں وہ نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’’جلن‘‘ کا کور گانا گاتی نظر آرہی ہیں۔گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے کیپشن دیا کہ افشین نے ڈرامے کا جو گیت گایا ہے وہ مجھے بہت پسند ہے۔ افشین حیات نے ‘جلن’ ڈرامے کے گانے ‘یاد یاد’ کو گانے کی کوشش کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے مدحوں سے بہت کا گانا سننے کی فرمائش بھی کی۔

مہوش حیات نے لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ مداحوں کو بھی ان کی بہن افشین حیات کا گانا پسند آئے گا، تاہم مداحوں نے ان کی بہن کی آواز کی زیادہ تعریفیں نہیں کیں۔مگر اداکارہ کی اس پوسٹ کے جواب میں مداحوں نے ان کے خوب لتے لیئے اور ان کی بہن پر کڑی تنقید کر ڈالی ایک صارف نے پہلے کہا کیا بکواس گایا ہے پھر طنزیہ انداز میں کہا کہ اچھا وہ مہوش حیات کی بہن ہے تو اچھا ہی گایا ہے اور وہ رات کو سونے سے پہلے 2 بار ضرور سنیں گے۔ایک دوسرے صارف نے کہا کہ کہہ دو یہ کہ جھوٹ ہے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس سے بھی بہتر گایا جا سکتا تھا۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کئی گلوکار ہیں جو افشین سے بہتر گا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ افشین حیات نے ‘جلن’ ڈرامے کے گانے ‘یاد یاد’ کو گزشتہ ماہ 29 کو اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا تھا، جسے خاص پذیرائی نہ مل سکی اور وہ اس سے قبل بھی دوسرے گلوکاروں کے گائے گئے گانوں کی ویڈیوز جاری کر چکی ہیں۔افشین حیات نے ابتدائی طور پر 8 ماہ قبل بھارتی فلم ‘مرجاواں’ کے گانے ‘تم ہی آنا’ کے گانے کی ویڈیو جاری کی تھی، جسے بھی کوئی خاص پذیرائی نہیں مل سکی۔

FOLLOW US