Friday January 24, 2025

سکینڈل گرل۔۔ریا چکروتی نے تو تہلکہ مچادیا، کترینہ ،سارہ ، سنی لیون کوبھی پیچھے چھوڑ دیا،مداحوں کیلئے تہلکہ خیز خبر

ممبئی (نیوز ڈیسک) حالی ہی میں گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا ہونے والی ریا چکرورتی نے سرچ انجن کی شہرت میں کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون، سارہ علی خان اور سنی لیون جیسی اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سرچ انجن یاہو نے سال 2020 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بالی ووڈ اداکاراؤں کی فہرست جاری کردی۔ اس فہرست میں بالی ووڈ اداکاراؤں میں بڑے نام کترینہ کیف، سارہ علی خان، پریانکا چوپڑا اور دیپیکا پڈوکون بھی ٹاپ پوزیشن لینے میں ناکام رہی ہیں۔ اس فہرست میں رواں برس میں گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا ہونے والی اداکارہ ریا چکرورتی صف اول ہیں۔یاہو کا کہنا ہے کہ رواں برس اس کے سرچ انجن میں جس اداکارہ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ ریا چکرورتی ہیں۔

FOLLOW US